کرناٹک

یادگیر میں مسلم سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ساتھی گرفتار

ویڈیو میں علی نے اپنی قوم سے کہا کہ پیغمبر اسلام ؐ کی اہانت کرنے والوں کا سر تن سے جدا کردیا جائے۔ ویڈیوز میں ایاز بھی دکھائی دیا۔

یادگیر (کرناٹک): کرناٹک پولیس نے چہارشنبہ کے دن ضلع یادگیر میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسراور اس کے ساتھی کو دھمکی آمیز ویڈیوز پوسٹ کرنے پر گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

ان دونوں نے دھمکی دی تھی کہ پیغمبر اسلام ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا سر قلم کردیا جائے گا۔

گرفتار افراد کے نام 23 سالہ اکبر سید بہادر علی ساکن موضع اشنالہ اور 21 سالہ محمد ایاز ساکن ہٹی کنی چوراہا نزد یادگیر بتائے گئے ہیں۔ یادگیر رورل پولیس نے ملزمین کو گرفتار کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر ہندو تنظیموں اور کارکنوں نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

ہندو جن جاگرتی سمیتی کے سینئر قائد موہن گوڑا نے اکبر سید بہادر علی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ویڈیو میں علی نے اپنی قوم سے کہا کہ پیغمبر اسلام ؐ کی اہانت کرنے والوں کا سر تن سے جدا کردیا جائے۔ ویڈیوز میں ایاز بھی دکھائی دیا۔