حیدرآباد

ریونت ر یڈی کے خلاف سینئر قائدین کا علم بغاوت؟

سی ایل پی قائد نے کہاکہ کانگریس کے نظریات کو سمجھتے ہوئے پارٹی کے لئے بے لوث خدمات انجام دے رہے افراد کو کمیٹیوں کی تشکیل کے دوران ناانصافی ہوئی ہے اور کئی افراد ان سے ملاقات کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کررہے ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس کے سینئر قائدین کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ کانگریس پارٹی کو تباہ کرنے کیلئے سازش کی جارہی ہے اور صدر پردیش کانگریس کمیٹی تلنگانہ اے ریونت ریڈی کے طریقہ کار پر برہمی ظاہر کی جارہی ہے۔

 ایسا محسوس ہورہا ہے گویا ٹی پی سی سی کے سینئر قائدین اے ریونت ریڈی کی قیادت کو چالنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آج سی ایل پی قائد بھٹی ملو وکرامارکہ کی قیامگاہ پر کانگریس کے سینئر قائدین مدھو گوڑ یاشکی، ٹی جگا ریڈی، ایم مہیشور ریڈی، این اتم کمار ریڈی، دامودر راج نرسمہا، اوردیگر قائدین پارٹی کے تحفظ اور تنظیم کو دوبارہ فعال وکارکرد بنانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کررہے تھے کہ اچانک کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا فون آیا اور انہوں نے بھٹی وکرامارکہ کو تیقن دیا کہ ان کی مکمل تائید و حمایت اس گروپ کے ساتھ رہے گی۔

بھٹی وکرامارکہ نے جواب دیا کہ پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور دوسری جماعتوں سے آئے افراد سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہونں ے کہا کہ ان واقعات سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔

 سی ایل پی قائد نے کہاکہ کانگریس کے نظریات کو سمجھتے ہوئے پارٹی کے لئے بے لوث خدمات انجام دے رہے افراد کو کمیٹیوں کی تشکیل کے دوران ناانصافی ہوئی ہے اور کئی افراد ان سے ملاقات کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کررہے ہیں۔ حقیقی کانگریس قائدین ناانصافی کے خلاف وجدوجہد کریں گے۔

a3w
a3w