تعلیم و روزگار

یونیورسٹی آف حیدرآباد میں نیشنل انوویشن ڈے کا اہتمام

یونیورسٹی آف حیدرآباد میں واقع ڈی ایس ٹی ٹیکنالوجی اینبلنگ سنٹر نے16/ اکتوبر کوقومی یوم اختراع منایا۔

حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد میں واقع ڈی ایس ٹی ٹیکنالوجی اینبلنگ سنٹر نے16/ اکتوبر کوقومی یوم اختراع منایا۔

سابق صدر جمہوریہ، بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش(15/ اکتوبر)کی مناسبت سے یہ دن منایا گیا۔

اس موقع پر ایک لکچر بعنوان ”Building and Nurtuing the Entreperneurial Ecosystem in Indian Universities“ کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں پروفیسر ادے دیسائی، جو بانی ڈائرکٹر اورآئی آئی ٹی حیدرآباد کے ایمیریٹس پروفیسر ہیں، کلیدی مقرر تھے۔

یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلرپروفیسر بی جے راؤ نے تقریب کی صدارت کی۔اس تقریب کے ذریعہ شرکاء کو اختراع، انٹر پرینرشپ اورصلاحیتوں و اخترعات کو پروان چڑھانے میں یونیورسٹیز کے رول کے بارے میں تبادلہ خیال کا منفرد پلیٹ فارم حاصل ہوا۔

a3w
a3w