شمالی بھارت

یوپی میں مدرسوں کو جمعہ کے بجائے اتوار کو تعطیل زیر غور

اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں ہفتہ واری تعطیل جمعہ سے بدل کر اتوار کردینے کی تجویز پیش ہوئی۔تاہم مدرسہ ٹیچرس اسوسی ایشن کے نمائندوں نے اس کی مخالفت کی۔

لکھنو: اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ریاست میں مدرسوں کی ہفتہ وار تعطیل جمعہ سے بدل کر اتوار کردینے کی تجویز پر آئندہ ماہ غور کرے گا۔ صدر نشین بورڈ افتخار احمد جاوید نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ سرکاری بورڈ کی میٹنگ میں منگل کے دن یہ تجویز سامنے آئی تھی جس کی مخالفت مدرسوں کی اساتذہ انجمن نے کی۔

 انجمن نے کہاکہ اس سے غلط پیام جائے گا۔ جاوید نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ منگل کے دن اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں ہفتہ واری تعطیل جمعہ سے بدل کر اتوار کردینے کی تجویز پیش ہوئی۔تاہم مدرسہ ٹیچرس اسوسی ایشن کے نمائندوں نے اس کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہاکہ جنوری میں بورڈ کی اگلی میٹنگ میں اس پر فیصلہ ہوگا۔ جنرل سکریٹری ٹیچرس اسوسی ایشن مدارس عربیہ اترپردیش دیوان صاحب زماں نے کہاکہ نماز جمعہ کے لیے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں اس لیے مدرسوں میں جمعہ کو تعطیل ہوتی ہے۔

اگر یہ سسٹم بدلا گیا تو غلط پیام جائے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کل کی میٹنگ میں صرف چند لوگوں نے ویکلی ہالی ڈے بدلنے کی وکالت کی۔ ملک  بھر میں دینی مدرسہ عام طور پر جمعہ کو بند رہتے ہیں۔ اسلام میں نماز جمعہ کی خاص اہمیت ہے۔ جمعہ کی تیاری کے مد نظر اس دن مدرسہ بند رہتے ہیں۔

a3w
a3w