جنوبی بھارت

یوپی کے مسلم لڑکے کو حکومت کیرالا کی پیشکش

کیرالا کی بایاں بازو حکومت نے پیر کے دن کہا کہ وہ اترپردیش کے مسلم لڑکے کو اڈاپٹ کرنے کے لئے تیار ہے جسے اس کی ٹیچر نے ساتھی طلبا سے تھپڑ رسید کرائے تھے۔

ترواننت پورم: کیرالا کی بایاں بازو حکومت نے پیر کے دن کہا کہ وہ اترپردیش کے مسلم لڑکے کو اڈاپٹ کرنے کے لئے تیار ہے جسے اس کی ٹیچر نے ساتھی طلبا سے تھپڑ رسید کرائے تھے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی
مرکز کے ظلم کے خلاف انسانی زنجیر احتجاج، لاکھوں افراد کی شرکت
مسلم لیگ قائد کے مکان پر ریکوری نوٹس

کیرالا کے وزیر تعلیم وی شیون کٹی نے کہا کہ بچہ کے ماں باپ اگر راضی ہوجائیں تو ریاستی حکومت اس کی بہترین تعلیم کا انتظام کرے گی۔

انہوں نے ترواننت پورم میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بایاں باز وحکومت اور کیرالا کے عوام ہمیشہ سیکولر اقدار کے تحفظ کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔

تشدد زدہ ریاست منی پور کے ایک بچہ کو کیرالا کے ایک اسکول میں تعلیم دی جارہی ہے۔بایاں بازو قائد نے کہا کہ جنوبی ریاست کی سوچ ترقی پسند ہے اور وہ اسی سمت میں عمل پیرا ہے۔

شیون کٹی نے کل اترپردیش کے چیف منسٹر کو لکھا تھا کہ تھپڑ مارنے کے واقعہ میں خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔