حیدرآباد

حیدرآباد: نئی نویلی دلہن نے خودکشی کرلی؟

آج صبح کی اولین ساعتوں میں شیلجہ نے عمارت کی دوسری منزل سے کود کرخودکشی کرلی۔ بتایاجاتا ہے کہ شوہر اور بیوی کے درمیان ہوئے جھگڑے کے بعد شیلجہ نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

حیدرآباد: نوبیاہتا دلہن نے عمارت سے کودکرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق قطب اللہ پورسرکل، چنتل حدود کی سری سائی کالونی کے گنگا پرساد اور 20سالہ شیلجہ کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔

آج صبح کی اولین ساعتوں میں شیلجہ نے عمارت کی دوسری منزل سے کود کرخودکشی کرلی۔ بتایاجاتا ہے کہ شوہر اور بیوی کے درمیان ہوئے جھگڑے کے بعد شیلجہ نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ پولیس اس بات کی مختلف زاویوں سے جانچ کررہی ہے کہ شیلجہ نے خودکشی کی ہے یا پھر اس کو عمارت سے دھکیلا گیا ہے؟