مشرق وسطیٰ
یو اے ای میں واحد نام کے پاسپورٹس پر داخلہ ممنوع
ایسے افراد جن کا نام واحد رہے گا یا ایسے نام کو یو اے ای امیگریشن قبول نہیں کرے گا اور مسافرین کو آئی این اے ڈی خیال کرے گا۔
نئی دہلی: ایسے افراد جن کا نام واحد رہے گا یا ایسے نام کو یو اے ای امیگریشن قبول نہیں کرے گا اور مسافرین کو آئی این اے ڈی خیال کرے گا۔
ایر انڈیا اور ایر انڈیا ایکسپریس کی جانب سے جاری کردہ گشتی کے بموجب یہ بات ظاہر کی گئی ہے جو کہ یو اے ای کے تازہ ترین رہنمایانہ خطوط ہیں۔
آئی این اے ڈی کا مطلب ناقابل داخلہ جلاوطن شخص۔ گشتی کے بموجب جو 21 / نومبر کو جاری کی گئی ہے، ایسے مسافرین کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا اور ایسی صورت میں سابق میں جو ویزا جاری کیا گیا تھا، تب وہ مرد یا خاتون کو آئی این اے ڈی امیگریشن حکام کی جانب سے شمار کیا جائے گا۔
رہنمایانہ خطوط کا اطلاق ہوچکا ہے، یو اے ای دستوری فیڈریشن جو ساتوں امارات کا ہے، جن میں دبئی، ابوظہبی شہر جو یو اے ای کا دارالحکومت شامل ہے۔