انٹرٹینمنٹ

جیکلن فرنانڈیز کو حراست میں کیوں نہیں لیا گیا‘ عدالت کا استفسار

اداکارہ جیکلن فرنانڈیز ملک سے بڑی آسانی سے فرار ہوسکتی ہیں کیونکہ اُن کے پاس رقم کی کوئی قلت نہیں ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے یہ بات آج عدالت کو بتائی۔

نئی دہلی: اداکارہ جیکلن فرنانڈیز ملک سے بڑی آسانی سے فرار ہوسکتی ہیں کیونکہ اُن کے پاس رقم کی کوئی قلت نہیں ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے یہ بات آج عدالت کو بتائی۔

اُن کی ضمانت کی درخواست کے خلاف بحث کرتے ہوئے جو ایک کیس سے متعلق ہیں جس میں 200 کروڑ جبری اُصولی کے معاملہ میں جعلساز سکیش چندر شیکھر ملوث ہے، عدالت نے کل تک اپنے حکم کو محفوظ رکھا۔ جیکلن فرنانڈیز کو عبوری ضمانت قبل ازیں دی گئی۔

اُن کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کہا کہ وہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرے گی اور تحقیقات میں اشتراک نہیں کرے گی، اِس تعلق سے اُس کو سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

ہم نے اپنی ساری زندگی میں 50 لاکھ رقم نہیں دیکھی لیکن جیکلن نے 7.14 کروڑ روپے حاصل کئے ہیں اور وہ ہر قسم کی حکمت عملی کی کوشش کررہی ہے تاکہ فرار ہوسکے کیونکہ اُس کے پاس کافی رقم ہے۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے چوکسی کا اعلان کیا ہے تاکہ ایک گشتی کے ذریعہ ایرپورٹس سے اداکارہ کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا جائے۔ ایل او سی کی اجرائی کے باوجود جیکلن کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟ جب کہ دیگر ملزمین جیل میں ہیں، کیوں پکڑو او رمنتخب کرو پالیسی کو اختیار کیا گیا ہے، عدالت نے یہ سوال کیا؟۔

a3w
a3w