دہلی

یٰسین ملک تہاڑ جیل واپس بھوک ہڑتال جاری

بھوک ہڑتال کی وجہ پوچھنے پر عہدیداروں نے جواب نہیں دیا تاہم جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج ان کے کیس کی تحقیقات کررہی ایجنسیوں کے خلاف ہے۔

نئی دہلی: کشمیری علٰحدگی پسند قائدین یٰسین ملک نئی دہلی کے رام منوہر لوہیا ہاسپٹل میں 4 دن زیرعلاج رہنے کے بعد تہاڑجیل لوٹ آئے۔ ڈائرکٹرجنرل(جیل) سندیپ گوکل نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ وہ جمعہ کے دن لوٹ آئے۔ بھوک ہڑتال کی وجہ سے 26جولائی کو طبعیت خراب ہونے پریٰسین ملک کو دواخانہ میں شریک کرایاگیاتھا۔

 انہوں نے ہڑتال جاری رکھی ہے اور غذا نہیں لے رہے ہیں۔ تہاڑ جیل(جیل نمبر7) میں بند یٰسین ملک نے 22جولائی کو بھوک ہڑتال کردی تھی۔ بھوک ہڑتال کی وجہ پوچھنے پر عہدیداروں نے جواب نہیں دیا تاہم جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج ان کے کیس کی تحقیقات کررہی ایجنسیوں کے خلاف ہے۔

a3w
a3w