دہلی

مذہبی منافرت سارے ملک کو متاثر کرتی ہے: اجیت دوول

دوول نے کہا کہ بعض لوگ دھرم کے نام پر دشمنی پیدا کرناچاہتے ہیں ہم اس پر خاموش تماشائی بنے نہیں رہ سکتے۔ کانفرنس میں مذہبی رہنماؤں نے پی ایف آئی جیسی تنظیموں پر امتناع عائد کرنے کی قرارداد منظور کی۔

نئی دہلی: مشیرقومی سلامتی اجیت دوول نے ہفتہ کے دن کہا کہ بعض لوگ مذہب اور نظریہ کے بنیاد پر دشمنی پیدا کرناچاہتے ہیں جس سے سارا ملک متاثر ہوتا ہے۔ اس کے توڑ کیلئے مذہبی رہنماؤں کو مل جل کرکام کرناچاہئیے۔ انہوں  نے کہا کہ کوششیں ہونی چاہئیے کہ غلط فہمیاں دور ہوں اور ہر مذہبی ادارہ خود کو ہندوستان کا حصہ سمجھے۔

 انہوں نے نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل(اے آئی ایس ایس سی) کے زیراہتمام بین مذہبی کانفرنس میں مختلف مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں یہ بات کہی۔

 انہوں نے کہا کہ بعض لوگ دھرم کے نام پر دشمنی پیدا کرناچاہتے ہیں ہم اس پر خاموش تماشائی بنے نہیں رہ سکتے۔ کانفرنس میں مذہبی رہنماؤں نے پی ایف آئی جیسی تنظیموں پر امتناع عائد کرنے کی قرارداد منظور کی۔