دہلی

یکساں سیول کوڈ پر تجاویز پیش کرنے مزید دو ہفتوں کی مہلت

لا کمیشن نے یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) پر عوام کا ردّ ِ عمل حاصل کرنے کے لیے دی گئی مہلت میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے 28 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔

نئی دہلی: لا کمیشن نے یکساں سیول کوڈ (یو سی سی) پر عوام کا ردّ ِ عمل حاصل کرنے کے لیے دی گئی مہلت میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے 28 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ترقی پسند مسلمان، یکساں سیول کوڈ کے حامی
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
وزیراعظم کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو چادر کی روانگی پر نقوی کا ردعمل
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی

قبل ازیں 14 جون کو لا کمیشن نے تنظیموں اور عوام سے یو سی سی کے بارے میں اپنی رائے اور تجاویز روانہ کرنے کی خواہش کی تھی۔

جواب داخل کرنے کی ایک ماہ طویل اصلی ڈیڈ لائن جمعہ کے روز ختم ہوگئی، جس کے نتیجہ میں یہ توسیع کرنی پڑی۔

لا کمیشن نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ یکساں سیول کوڈ کے موضوع پر عوام کے غیرمعمولی ردّ ِ عمل اور مہلت میں توسیع کے لیے مختلف گوشوں سے وصول ہونے والی بے شمار درخواستوں کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے لا کمیشن نے متعلقہ شرکاء کی جانب سے اپنے خیالات کے اظہار اور تجاویز کی پیشکشی کے لیے مزید دو ہفتوں کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیشن نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی شخص، ادارہ یا تنظیم 28 جولائی تک کمیشن کی ویب سائٹ پر اپنا تبصرہ پیش کرسکتا ہے۔