امریکہ و کینیڈا

خواتین کا جھگڑا، امریکی طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور

امریکہ میں ایک ڈومیسٹک پرواز میں عجیب وغریب قسم کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ہوا کے دوش پر سفر کرتی دو خواتین اس برے طریقے سے لڑ پڑیں کہ طیارے کو اپنا روٹ بدلنا پڑ گیا اور دستیاب قریب ترین ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

فلاڈیلفیا: امریکہ میں ایک ڈومیسٹک پرواز میں عجیب وغریب قسم کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ہوا کے دوش پر سفر کرتی دو خواتین اس برے طریقے سے لڑ پڑیں کہ طیارے کو اپنا روٹ بدلنا پڑ گیا اور دستیاب قریب ترین ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز کی ہنگامی لینڈنگ
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

خواتین کی لڑائی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عملہ نہ دیگر مسافر حالات کو پرسکون کرنے اور جھگڑا ختم کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

طیارے میں موجود ایک مسافر کی جانب سے بنایا گیا ایک ویڈیو کلپ امریکی میڈیا میں نشر کیا گیا۔

دوسرے مسافروں اور عملہ کی طرف سے خاموش اور پرسکون رہنے کی تاکید کی جارہی تھی۔ فرنٹیئر ایئر لائنز کی یہ پرواز فلاڈیلفیا سے لاس ویگاس جارہی تھی۔ اس جھگڑے کی بنا پر پائلٹ کو طیارے کا رخ موڑنا پڑا۔

پائلٹ نے طیارے کی ڈینور میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ ان دونوں خواتین کو طیارے سے اتار کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ سرخ ٹی شرٹ میں ملبوس ایک خاتون زور سے چیخ رہی ہے اور اپنے بازوؤں کو مار رہی ہے اور دیگر مسافر اسے خاموش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لڑائی اس وقت مزید بڑھ گئی جب سرخ قمیض میں ملبوس خاتون کو احساس ہوا کہ اس کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے تو اس نے لڑائی کا رخ فلم بندی کرنے والے کی طرف موڑ دیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دیگر مسافروں میں سے کچھ کو پولیس کو اپنے بیانات دینے کے لیے عارضی طور پر جہاز سے نکلنا پڑا۔ خواتین کی لڑائی کے باعث پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے لاس ویگاس پہنچی۔