آندھراپردیش

نندیال کی یتیم لڑکی کو 10لاکھ کی امداد، چیف منسٹر کا اعلان

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ کے روز ایک کمسن لڑکی جس نے ضلع نندیال میں مکان کی چھت منہدم ہونے کے سانحہ میں اپنے افراد خاندان کو کھودیا ہے، کو 10لاکھ روپے مالی مدد فراہم کی ہے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ کے روز ایک کمسن لڑکی جس نے ضلع نندیال میں مکان کی چھت منہدم ہونے کے سانحہ میں اپنے افراد خاندان کو کھودیا ہے، کو 10لاکھ روپے مالی مدد فراہم کی ہے۔

ضلع نندیال کے چناونگالی گاؤں میں مکان کی چھت منہدم ہونے سے محوخواب خاندان کے4افراد ہلاک ہوگئے۔

اس المناک واقعہ پر اظہار دکھ کرتے ہوئے نائیڈو نے ہفتہ کے روز اس خاندان کی کمسن لڑکی جو بدستور یتیم خانہ میں ہے، کی مالی مدد کے طور پر 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ تلگودیشم پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔

چیف منسٹر نائیڈو نے وعدہ کیا کہ حکمراں جماعت ٹی ڈی پی، اس لڑکی کی نگہداشت کرے گی جو پرودوتور میں ایس ایس سی میں زیر تعلیم ہے۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ وہ اس لڑکی کی کاپورا خیال رکھیں۔

a3w
a3w