شمالی بھارت

دس سال کے لڑکے نے 6 سالہ لڑکی کا ریپ کردیا، یوپی کا واقعہ

اطلاع ملتے ہی اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ متاثرہ کو طبی علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ویمن ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

بدایون: اترپردیش کے بدایون میں گاؤں کے ایک نابالغ لڑکے نے گھر کے باہر کھیل رہی 6 سالہ بچی کی عصمت دری کی۔ روزنامہ دینک بھاسکر کی خبر کے مطابق، ملزم، لڑکی کو لالچ دے کر اپنے ساتھ مویشیوں کے باڑے میں لے گیا جہاں اس نے اس کی عصمت دری کی۔

اطلاع ملتے ہی اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ متاثرہ کو طبی علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ویمن ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ یوگیتی تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ شکایت کنندہ کے مطابق اس کی 6 سالہ بیٹی اتوار کی شام گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ اسی دوران گاؤں میں رہنے والا 10 سالہ لڑکا وہاں پہنچا اور لڑکی کو ورغلا کر اپنے ساتھ مویشیوں کے شیڈ میں لے گیا۔

متاثرہ کے اہل خانہ کے مطابق ملزم نے اینیمل شیلٹر میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ لڑکی روتی ہوئی گھر پہنچی تو اس کے کپڑے وغیرہ دیکھ کر گھر والوں کو معاملہ سمجھ میں آیا۔

پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے سارا واقعہ بتایا اور پھر گھر والے اسے پولیس اسٹیشن لے گئے اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

ایس پی رورل سدھارتھ ورما نے بتایا کہ ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ابھی نابالغ ہے۔ اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ لڑکی کو طبی معائنہ کے لئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ پولیس ملزم کو جوینائل ہوم بھیجے گی۔