حیدرآباد

حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل

حلقہ اسمبلی نامپلی سے نذیر احمد انصاری نے بہوجن مکتی پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ آصف نگر منڈل آفس پہنچ کر انتخابی عہدیدار کو اپنا پرچہ نامزدگی حوالہ کیا۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی نامپلی سے نذیر احمد انصاری نے بہوجن مکتی پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ آصف نگر منڈل آفس پہنچ کر انتخابی عہدیدار کو اپنا پرچہ نامزدگی حوالہ کیا۔

متعلقہ خبریں
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
تلنگانہ میں 2290 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل، حلقہ شیر لنگم پلی میں سب سے زیادہ ووٹرس
تلنگانہ اسمبلی انتخابات، صرف ایک امیدوار کے نام پر مشتمل بی جے پی کی دوسری فہرست جاری
تلنگانہ پر الیکشن کمیشن کی خصوصی نظر

اس موقع پر بات کرتے ہوئے نذیر احمد انصاری نے کہا کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوتے ہیں تو حلقہ اسمبلی نامپلی کو ایک مثالی حلقہ یں تبدیل کردیں گے۔ ان کے حلقہ میں عوام کے درمیان کوئی بھید بھاؤ نہیں ہوگا اور سب کے ساتھ سماجی انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ سماجی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام دلت تنظیمیں بہوجن مکتی پارٹی کی تائید کررہی ہیں جبکہ انہیں اقلیتوں کا ساتھ بھی حاصل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ دیگر عوام آپسی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے یکجا ہوجائیں اور سیکولر پارٹیوں کو مضبوط بنائیں تاکہ ملک سے فرقہ پرستی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

انہوں نے عوام بالخصوص حلقہ اسمبلی نامپلی کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ بہوجن مکتی پارٹی کو ووٹ دے کر انہیں کامیاب بنائیں تاکہ ان کے حلقہ اور خود ووٹرس کی ترقی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔