دہلی

غریبوں کو 100 گز کا پلاٹ، اقلیتی کمیشن کی تشکیل جدید کا بھی وعدہ۔ کانگریس کا انتخابی منشور

قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن کہا کہ ہریانہ میں آنے والی حکومت 10 سال کا درد دور کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ریاستی عوام کی امیدیں اور امنگیں پوری کرنے کا عہد کیا ہے۔

نئی دہلی: قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن کہا کہ ہریانہ میں آنے والی حکومت 10 سال کا درد دور کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ریاستی عوام کی امیدیں اور امنگیں پوری کرنے کا عہد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے کے مسئلہ پر کانگریس کے غیر واضح موقف: چیف منسٹر کیرالا
انسانی حقوق کونسل کے لیے 18نئے رکن ممالک کا انتخاب
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
کانگریس کا مسلمانوں سے غلاموں جیسا برتاؤ: عبدالخالق

راہول گاندھی نے 5 اکتوبر کے ریاستی اسمبلی الیکشن کے لئے ہریانہ کانگریس کا تفصیلی منشور جاری ہونے کے بعد یہ بات کہی۔ منشور میں کئی وعدے کئے گئے۔ کانگریس نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کمیشن بنے گا‘ شہید فوجیوں کے کنبوں کو 2کروڑ روپے ملیں گے‘ روزگار پیدا کرنے کے لئے ایسے یونٹس کو بڑھاوا دیا جائے گا جس میں مزدور زیادہ لگتے ہیں۔ ہریانہ اقلیتی کمیشن کی تشکیل ِ جدید کی جائے گی۔

صدر ہریانہ پردیش کانگریس اُدئے بھان‘ قائد اپوزیشن بھوپیندر سنگھ ہوڈا اور سابق چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت منشور کی اجرائی کے وقت موجود تھے۔ ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ 10 سال میں بی جے پی نے ہریانہ کی خوشحالی‘ خواب اور طاقت چھین لی۔ اگنی ویر اسکیم نے محب وطن نوجوانوں کی امنگیں چھین لیں۔

بے روزگاری نے کنبوں کی مسکراہٹ چھین لی اور مہنگائی نے عورتوں کی خودکفالت چھین لی۔ بی جے پی والوں نے سیاہ قوانین لاکر کسانوں کے حقوق چھین لینے کی کوشش کی۔ نوٹ بندی اور غلط جی ایس ٹی کے ذریعہ لاکھوں چھوٹے تاجروں کا نفع چھین لیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بننے والی ہے جو 10 سال کا درد دور کردے گی۔

کانگریس کے وعدے گناتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی 2 لاکھ مستقل نوکریاں دے گی۔ ہریانہ کو منشیات سے پاک کیا جائے گا۔ 25 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہوگا۔ عورتوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے ملیں گے۔ 500 روپے میں پکوان گیس سلنڈر دیا جائے گا۔ غریبوں کو 100گز کا پلاٹ ملے گا۔

3 لاکھ 50 ہزار روپے کی قیمت پر 2 کمروں کا مکان حاصل ہوگا۔ پرانی پنشن اسکیم لائی جائے گی۔ بزرگوں‘ بیواؤں اور معذورین کو ماہانہ 6ہزار روپے پنشن ملے گی۔ 300 یونٹ برقی مفت ہوگی۔ کسانوں کو ایم ایس پی گارنٹی ملے گی۔ ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی اور کریمی لیئر کی حد بڑھاکر 10 لاکھ روپے کردی جائے گی۔ ہریانہ میں 5 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 8 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی عمل میں آئے گی۔