حیدرآباد

حیدرآبادی اشفاق حسین سید کا امریکی سیاست میں نمایاں رول نوجوانوں کے لیے قابل تقلید

امریکہ میں سٹی آف نیپرل ویلج سٹی کونسل کے انتخابات میں حصہ لیا اور حیرت انگیز طور پر 13 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی انہیں نیپرول کونسل کے پہلے ہندوستانی نژاد رکن ہونے کا  عزاز حاصل ہوا ہے

حیدرآباد : حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک ممتاز و معروف معزز گھرانے کی شخصیت اشفاق حسین سید جو اس وقت شکاگو  مقیم ہیں اور امریکی سیاست میں اپنا ایک اہم مقام بنا چکے ہیں ان کے اعزاز میں ایک پر اثر تہنیتی تقریب منعقد کی گئی یہ تقریب اقرا کیریئر  گائیڈنس کی جانب سے جناب کریم عرفان خان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نہایت ہی علمی ادبی اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی معزز شخصیات نے شرکت کی

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

اپنے صدارتی خطاب میں جناب کریم عرفان نے کہا کہ جناب اشفاق حسین سید سات سال پہلے امریکہ گئے اور شکاگو میں مقیم ہو گئے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے امریکہ میں حیدرآباد کا نام روشن کیا اور انہوں نے امریکہ میں سٹی آف نیپرل ویلج سٹی کونسل کے انتخابات میں حصہ لیا اور حیرت انگیز طور پر 13 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی انہیں نیپرول کونسل کے پہلے ہندوستانی نژاد رکن ہونے کا  عزاز حاصل ہوا ہے

 یہ جہاں ہندوستان کے لیے قابل فخر بات ہے وہیں حیدرآبادی نوجوان نسل کے لیے بھی قابل تقلید اور مثعل راہ ہے ہندوستانی نوجوان بالخصوص حیدرآبادی نوجوان انجینئرنگ اور طب کے علاوہ دیگر شعبوں میں بہت آگے بڑھ رہے ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان جناب اشفاق حسین سید کی طرح  قوم کی خدمت کے لیے سیاسی طور پر اپنے اپ کو مستحکم کریں۔

 جناب لطیف الدین ایم ایس ایجوکیشن نے جناب اشفاق حسین سید کو حیدرآبادی نوجوانوں کے لیے قابل تقلید اور روشن مینار قرار دیا اور کہا کہ نیپرو کونسل میں جناب اشفاق سید خصوصی تقریبات وکمیونٹی آرٹس کمیشن، ہیومن رائٹس اینڈ فیر ہاؤزنگ کمیشن ،ایمرجنسی ٹیلی فون سسٹم بورڈ اور سسٹر شیئر کمیشن کے بطور رابطہ کار خدمات انجام دے رہے ہیں یہ بہت بڑی بات ہے

 اشفاق سید نے بینکنگ اور فائنانس کے شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے پر محیط ایک کامیاب کیریئر بنایا ہے جناب اشفاق سید نے عثمانیہ یونیورسٹی  حیدرآباد سے بیچلر آف کامرس کی ڈگری حاصل کی اور ٹائمز بینک، ائی سی ائی سی بینک اور دیگر بین الاقوامی بینکوں میں اپنی نمایاں خدمات سے حیدرآباد کا بین الاقوامی سطح پر نام روشن کیا ہے تقریب سے دیگر معززین نے بھی مخاطب کیا اور اشفاق سید کی صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف کیا

اس موقع پر جناب سید مسکین احمد صدر کلہن داغ دہلوی فاؤنڈیشن کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے تہنیت پیش کرنے پر جناب اشفاق حسین سید نے سب سے اظہار تشکر کیا اور نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے آپ کو آگے بڑھائیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں خدمات انجام دینے کا موقع ملا ہے انہوں نے کہا کہ نیپرول میں چار مساجد ہیں اور اسلامک سنٹر آف نیپرول شاندار ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے

انہوں نے نوجوانوں کو پنچ وقتہ نمازوں کی پابندی کا مشورہ دیا اور اپنے آپ کو غیر ضروری مشغولیات سے دور رکھنے کا مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی ہم ریاستی و قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کر سکتے ہیں انہوں نے بالخصوص والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی لڑکیوں کو بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ان میں اخلاق اور کردار پیدا کریں اگر اخلاق اور کردار نہ ہوں تو تعلیم بے معنی ہو کر رہ جاتی ہے وقت اور بدلتے حالات کے لحاظ سے ہم میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اور اعلی کردار کا حامل ہونا نہایت ضروری ہو گیا ہے ہم اپنے اخلاق اور کردار کے ذریعے ہی دیگر اقوام پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں