تلنگانہ

تلنگانہ اور اے پی میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں آج سے دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں آج سے دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دسویں جماعت کے امتحانات۔طلبہ کوبس میں مفت سفر کی اجازت
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری کے لئے ایک ماہ باقی، طلبہ کو مکمل توجہ دینے کی نصیحت
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد

ریاست بھر میں 2,676 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں اور 5.05 لاکھ طلبہ امتحان یہ امتحان تحریر کررہے ہیں۔ طلباء کے لیے آرٹی سی بسوں میں مفت سفرکی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

طلباء اپنے ہال ٹکٹ دکھا کر آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کر سکتے ہیں۔دوسری طرف آندھراپردیش میں 6,23,092 ریگولر طلباء 3,473 مراکز میں امتحانات تحریر کررہے ہیں۔

ریاست کے تمام 130 مشکل امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ نقل کو روکنے کے لیے سوالیہ پرچوں پر کیوآرکوڈز پرنٹ کیے گئے ہیں۔