مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 17 مئی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 17 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 17 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1756: برطانیہ نے فرانس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1769: ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنگال کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو برباد کرنے کے لیے بنکروں پر مختلف پابندیاں لگائیں۔

1865: مواصلات کا عالمی دن منانے کا آغاز ہوا۔

1970: تھور ہیرڈال نے آج کے دن مراکش سے سفر کا آغاز کیا اور 57 دنوں میں بحر اوقیانوس کو عبور کیا۔

1975: جاپانی خاتون محترمہ جنکو تائیبی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون بنیں۔

1987: سنیل گواسکر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔

2000: روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا فیڈرلسٹس نے نے نیوکلیئر ٹیسٹ پر پابندی کے معاہدے کی منظوری دی۔

2002: امریکی صحافی ڈینیئل پرل کی لاش پاکستان میں قبرستان سے برآمد ہوئی۔

2007: ہند-پاک جامع مذاکرات کا چوتھا دور راولپنڈی میں شروع ہوا۔

2008: بہار کے وزیر ٹرانسپورٹ رامانند پرتاپ سنگھ نے نتیش کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔

2008: طالبان شدت پسندوں نے پاکستان کے سفیر طارق عزیز الدین کو رہا کر دیا۔

2010: ہندوستانی باکسروں نے کامن ویلتھ باکسنگ چیمپئن شپ کے تمام چھ گولڈ میڈل جیتے۔

2010: ملک کے قدیم روایتی کھیل کبڈی کو فروغ دیتے ہوئے، پنجاب حکومت نے کبڈی ورلڈ کپ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔