برقی کمپنیوں کے 11 ڈائرکٹرس برخاست
احکامات میں اِن عہدیداروں کو فوری عہدوں سے ہٹ جانے کی ہدایت دی گئی۔ اِن عہدیداروں کا تقرر جی او نمبر 18 اور 45 کی خلاف ورزی تھا۔
حیدر آباد: حکومت تلنگانہ نے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل اور ٹی ایس این پی ڈی سی ایل کے 11 ڈائرکٹرس کے تقررات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چند ڈائرکٹرس مقررہ چار سالہ میعاد سے کہیں زیادہ پانچ تا دس سال سے اِن عہدوں پر فائز ہیں۔
محکمہ توانائی کی جانب سے جئے سرینواس ریڈی (ڈائرکٹر آپریشنس)، ٹی سرینواس (ڈائرکٹر۔ پروجیکٹس)، کے راملو (ڈائرکٹر کمرشل ڈی پی ای۔ اسسمنٹ اینڈ انرجی آڈٹ)، جی پارواتھم (ڈائرکٹر۔ ایچ آر آئی آر)، سی ایچ مدن موہن راؤ (ڈائرکٹر پی ایم ایم)،
ایس سوامی ریڈی (ڈائرکٹر آئی پی سی۔ آر اے سی)، گمپا گوپال (ڈائرکٹر۔ ای آڈٹ۔ ڈی پی ای اسسمنٹ)، بی وینکٹیشورر اؤ (ڈائرکٹر ایچ آر)، پی موہن ریڈی (ڈائرکٹر پروجیکٹس)، پی سندھیا رانی (ڈائرکٹر کمرشیل)، پی گنپتی (ڈائرکٹر ای پی سی)کو عہدوں سے برخاست کردیا گیا ہے۔
احکامات میں اِن عہدیداروں کو فوری عہدوں سے ہٹ جانے کی ہدایت دی گئی۔ اِن عہدیداروں کا تقرر جی او نمبر 18 اور 45 کی خلاف ورزی تھا۔