مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں 11فلپائنیوں نے اسلام قبول کرلیا

سعودی عرب میں الخبر کی فلاحی تنظیم‘ھدایہ’کا کہنا ہے کہ دین کے دعوتی کاموں سے متاثر ہو کر 11 فلپائنی شہریوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

ریاض (یو این آئی) سعودی عرب میں الخبر کی فلاحی تنظیم‘ھدایہ’کا کہنا ہے کہ دین کے دعوتی کاموں سے متاثر ہو کر 11 فلپائنی شہریوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے نومسلم بھائیوں کو حق کی دعوت قبول کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ایک ساتھ فلپائنی کمیونٹی کے گیارہ افراد نے ریجنل فلاحی تنظیم کے ارکین کی کاوشوں سے اسلام کی دعوت کو قبول کیا اور راہ حق کے سفر پر چل پڑے۔

نو مسلم فلپائنی شہریوں نے اسلام قبول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں موجودگی کا ہمیں سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ حق کو سمجھا اور اسے قبول کیا۔

نو مسلم فلپائنی شہریوں نے فلاحی تنظیم کے ارکین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے انہیں اسلام کا تعارف ہوا اور دین حق کو قبول کرنے کی راہ آسان ہوئی۔

واضح رہے مملکت میں فلاحی تنظیم کی جانب سے غیرمسلموں کو اسلام کی تعلیمات سے آگاہی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اس ضمن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے داعی حضرات اپنے اپنے ملکوں کے ان لوگوں کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کراتے ہیں جو مملکت میں مقیم ہیں۔اسلام قبول کرنے والوں کو عمرہ بھی کرایا جاتا ہے۔