عازمین حج کی رہائش کیلئے سعودی عرب کا بہترین اقدام
مکہ مکرمہ میں عازمین کے لیے عمارتوں کی تعداد بالآخر 5000 عمارتوں سے تجاوز کر جائے گی۔جن عمارتوں کو لائسنس دیئے گئے ہیں ان میں موجود کمروں کی تعداد 26,710 ہے جس میں 1116,697 عازمین حج کی گنجائش ہے۔
ریاض: حکام کی جانب سے سعودی شہر مکہ میں اب تک 166 عمارتوں کو آئندہ سال حج کے دوران عازمین حج کے رہائش کے لیے لائسنس فراہم کردئیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق شہر کی ایک حج ہاؤزنگ کمیٹی کی جانب سے لائسنس فراہم کئے گئے ہیں جو سالانہ حج کی ابتدائی تیاریوں کے تحت آئندہ ماہ تک ایسی مزید عمارتوں کے لائسنس کے لیے درخواستیں وصول کرتی رہے گی۔
مکہ مکرمہ میں عازمین کے لیے عمارتوں کی تعداد بالآخر 5000 عمارتوں سے تجاوز کر جائے گی۔جن عمارتوں کو لائسنس دیئے گئے ہیں ان میں موجود کمروں کی تعداد 26,710 ہے جس میں 1116,697 عازمین حج کی گنجائش ہے۔
عمارات کے مالکان پر کمیٹی نے زور دیا ہے کہ جو انہیں حجاج کی رہائش کے لیے نامزد کرنے کے لیے لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں ان سے منسلک انجینئرنگ دفاتر سے رابطہ کریں جو متعلقہ شرائط کی تعمیل کی جانچ کریں۔
دوسری جانب وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) نے ریکارڈ مدت میں موبائل ایپ بنا کر حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا۔نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف اور وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ایپ کا اجرا کیا۔
قومی آئی ٹی بورڈ کی موبائل ایپ سے عازمین کے لئے تمام معلومات فنگر ٹپ پر ہوں گی۔عمر سیف نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت پر ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کر دیا گیا۔ عازمین حج کے لئے پاک حج اپلیکیشن کا اجرا اسی سلسلہ کا اہم سنگ میل ہے۔