مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملے میں 11 لبنانی فوت، 17 زخمی

لبنانی سرکاری اور فوجی ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ اتوار کی رات اسرائیلی حملے میں 11 لبنانی فوت اور 17 زخمی ہوئے۔

بیروت: لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 11 افراد فوت اور 17 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

لبنانی سرکاری اور فوجی ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ اتوار کی رات اسرائیلی حملے میں 11 لبنانی فوت اور 17 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق، ماؤنٹ لبنان گورنریٹ کے ضلع ایلے کے گاؤں کیفون میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 6 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے۔ ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کو کم کرنے اور لبنان کی سرحد سے متصل ملک کے شمالی علاقے میں اسرائیلیوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے لبنانی سرزمین پر وسیع پیمانے پر آپریشن چلا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے لبنان اسرائیل سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔