انٹرٹینمنٹ

لیجنڈری اداکار 82 سالہ ال پچینو اور 29 سالہ گرل فرینڈ نورالفلاح کے ہاں بہت جلد بچے کی پیدائش

بتادیں کہ لیجنڈری اداکار ال پچینو کی عمر 82 سال ہے جبکہ ان کی گرل فرینڈ کی عمر صرف 29 برس ہے جس کا نام نور الفلاح بتایا جاتا ہے۔ وہ آٹھ ماہ کی حاملہ ہے۔ ال پچینو کے نمائندے نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

نیویارک: سینئر امریکی اداکار اور فلم ساز الفریڈو جیمز ال پچینو چوتھی بار والد بننے والے ہیں کیونکہ ان کی 29 سالہ گرل فرینڈ نور الفلاح 8 ماہ کے حمل سے ہے اور بہت جلد ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

بتادیں کہ لیجنڈری اداکار ال پچینو کی عمر 82 سال ہے جبکہ ان کی گرل فرینڈ کی عمر صرف 29 برس ہے جس کا نام نور الفلاح بتایا جاتا ہے۔ وہ آٹھ ماہ کی حاملہ ہے۔ ال پچینو کے نمائندے نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

ال پچینو اور نور الفلاح کے بارے میں:

الف پچینو اور نور الفلاح اپریل 2022 سے ایک ساتھ ہیں۔ انہیں گذشتہ سال اپریل میں لاس اینجلس کے ایک ہائی فائی ریستوران میں ایک ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ جوڑا دراصل کوویڈ 19 کے بعد سے خاموشی سے ڈیٹنگ کر رہا تھا۔ ال پچینو اور نور نے کوویڈ کے دوران ہی ایک دوسرے سے ملاقاتیں شروع کی تھیں۔

نور الفلاح کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ زیادہ تر بہت امیر اور عمر رسیدہ مردوں کو ڈیٹ کرتی ہے۔ وہ کچھ عرصے سے ال پچینو کے ساتھ ہے اور فی الوقت دونوں کی کیمسٹری اچھی چل رہی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ دونوں کی عمروں میں بہت زیادہ فرق انہیں کوئی مسئلہ نہیں لگتا، حالانکہ ال پچینو عمر میں نور الفلاح کے والد سے بھی بڑا ہے جبکہ نور، ال پچینو کی ایک بیٹی سے بھی چھوٹی ہے۔  نور الفلاح کے بارے میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ وہ دولت مند لوگوں کے ہجوم میں رہتی ہے جبکہ اس کا خاندان بھی امیر کبیر ہے۔

ال پچینو کی خاندانی تاریخ:

ال پچینو کو اس کی سابقہ گرل فرینڈ جان ٹیرنٹ سے ایک 33 سالہ بیٹی جولی میری ہے۔ وہ ایک ایکٹنگ کوچ ہے۔ اس کے علاوہ ال پچینو کو اپنی ایک اور سابقہ ساتھی بیورلی ڈی اینجیلو کے ساتھ دو جڑواں بچے اینٹون اور اولیویا بھی ہیں جن کی عمریں 22 برس ہیں۔ دونوں 1997 سے 2003 تک ساتھ رہ چکے ہیں۔ نور الفلاح کے ساتھ اس کا یہ پانچواں بچہ ہوگا جبکہ نور کا یہ پہلا بچہ ہوگا۔

نور الفلاح قبل ازیں امریکی سنگر مک جیگر کو بھی ڈیٹ کرچکی ہے۔ اس وقت نور کی عمر 22 سال جبکہ مک جیگر کی عمر 74 برس تھی۔ اس کے بعد نور الفلاح نے 60 سالہ ارب پتی نکولس برگگرون کے ساتھ ڈیٹنگ کی۔  

نور الفلاح کا خاندانی پس منظر:

نور الفلاح ایک کویتی امریکی خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے پاس کویت اور امریکہ کی دوہری شہریت ہے۔ اس کا باپ ایک کویتی مسلم ہے جبکہ ماں امریکی عیسائی ہے۔ وہ 2 دسمبر 1993 کو کوویت میں پیدا ہوئی۔ اس کے باپ کا نام فلاح ن الفلاح ہے جبکہ ماں کا نام الانا الفلاح بتایا جاتا ہے۔ انہیں نور الفلاح کے علاوہ ایک اور بیٹی صوفیہ الفلاح اور ایک بیٹا ناصر الفلاح بھی ہے۔

نور الفلاح نے UCLA اسکول آف تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم سے گریجویشن کیا ہے۔ اس نے یو ایس سی اسکول آف سنیمیٹک آرٹس سے بھی تعلیم حاصل کی۔ وہ فی الوقت ایک پروڈکشن کمپنی کی وائس پریسیڈنٹ ہے۔