ایشیاء

چین میں پل گرنے سے 11 افراد ہلاک

شمال مغربی چین کے شانشی صوبے میں ایک ہائی وے پل کے جزوی طور پر گرنے سے ہفتہ کی صبح تک گیارہ لوگوں کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

بیجنگ: شمال مغربی چین کے شانشی صوبے میں ایک ہائی وے پل کے جزوی طور پر گرنے سے ہفتہ کی صبح تک گیارہ لوگوں کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مقامی افسران نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
چین نے ہندوستان کی ہزاروں کلومیٹر اراضی پر قبضہ کرلیا: راہول گاندھی
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب
چین میں شرح پیدائش میں اضافہ کیلئے کنواری خواتین کے بیضے منجمد کرنے کی تجویز

صوبائی پبلسٹی محکمہ کے مطابق، شانگلو شہر کی زشوئی کاؤنٹی میں واقع یہ پل جمعہ کی رات تقریباً 8 بجکر 40 منٹ پر اچانک شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے گر گیا۔

ہفتہ کی صبح 10 بجے (مقامی وقت کے مطابق) ریسکیو ٹیموں نے دریا میں گرنے والی پانچ گاڑیوں کو نکال لیا تھا۔ بچاؤ کام جاری ہے۔

a3w
a3w