12سالہ لڑکی نے ہاسٹل میں بچے کو جنم دیا‘ دلت تنظیموں کا احتجاج
ایک حیران کن واقعہ میں 12سالہ لڑکی نے چکمگلورو کے سرکاری گرلس ہاسٹل میں ایک بچے کو جنم دیا۔ دلت تنظیموں نے ہاسٹل وارڈن اور ضلع کی سماجی بہبود عہدیدار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
چمگلورو: ایک حیران کن واقعہ میں 12سالہ لڑکی نے چکمگلورو کے سرکاری گرلس ہاسٹل میں ایک بچے کو جنم دیا۔ دلت تنظیموں نے ہاسٹل وارڈن اور ضلع کی سماجی بہبود عہدیدار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
دلت سنگھرش سمیتی (ڈی ایس ایس) سمیت مختلف دلت تنظیموں نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ واقعہ ایسے ہاسٹل میں پیش آیا جہاں تقریباً200طالبات مقیم ہیں۔
ذرائع کے مطابق سماجی بہبود کی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ چوں کہ لڑکی‘ اپنے پیٹ کو کپڑوں سے لپیٹتی تھی، وہ اس کے حمل کو پہچاننے سے قاصر رہے۔
پولیس نے اس ضمن میں پوکسو کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ سرکاری ہاسٹلوں میں لڑکیوں کی حفاظت پر سوال اٹھاتے ہوئے کارکنوں نے سوال کیا کہ ان حالات میں والدین اپنے بچوں کو سرکاری ہاسٹلس میں کیسے بھیج سکتے ہیں؟ ہر تین ماہ میں لڑکیو ں کی طبی جانچ ہونی چاہیے۔
اگر حکام نے اس قاعدہ پر عمل کیا ہوتا تو یہ یہ معاملہ بہت پہلے سامنے آجاتا۔ اس کی بجائے حکام نے ہاسٹل میں زچگی کی سہولت فراہم کی۔ تنظیموں نے سماجی بہبود عہدیدار اور ہاسٹل وارڈن (دونوں خواتین) کے خلاف ایف آئی آر درج درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہیں خدمات سے برطرف کردینا چاہیے۔