شمس آباد ایرپورٹ کے بعض طیاروں کا رخ موڑدیاگیا
اسی طرح بعض دیگر طیاروں کے رخ کو بھی موڑدیاگیا۔ موسم لینڈنگ کے لیے موزوں نہ ہونے کی وجہ سے ممبئی سے حیدرآباد آنے والے طیارہ کے رخ کو چینئی کی طرف موڑ دیا گیاجس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کہر کی گھنی چادر کے نتیجہ میں فضائی ٹریفک میں خلل پڑا اور بعض طیاروں کے رخ کوتبدیل کردینا پڑا۔ذرائع کے مطابق انڈیگوایرلائن کا طیارہ جو چینئی سے براہ ممبئی، حیدرآباد پہنچا تھا کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔
کیونکہ کہر کی وجہ سے موسم خراب تھاجس کی وجہ سے اس طیارہ کے رخ کو چینئی کی طرف موڑدیاگیا۔اسی طرح بعض دیگر طیاروں کے رخ کو بھی موڑدیاگیا۔ موسم لینڈنگ کے لیے موزوں نہ ہونے کی وجہ سے ممبئی سے حیدرآباد آنے والے طیارہ کے رخ کو چینئی کی طرف موڑ دیا گیاجس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
اسی دوران رنگ روڈ اور شمس آباد ایرپورٹ کی سڑکیں مکمل طور پر کہر سے ڈھکی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صبح 8 بجے بھی گاڑیوں کی لائٹس آن کر کے گاڑیاں چلانے پر گاڑی سوار مجبور ہیں۔