حیدرآباد

منگوڈ میں بی جے پی کی انتخابی مہم پر شدید اثر

بی جے پی کے تین ایجنٹوں کی جانب سے ٹی آرایس کے 4 ارکان اسمبلی کو خرید نے کی کوشش کے معاملہ پر اٹھا سیاسی طوفان کے درمیان زعفرانی جماعت نے کل منعقدشدنی جلسہ عام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

حیدرآباد: ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے کیس کا منگوڈ میں بی جے پی کی انتخابی مہم پر شدید اثر پڑا ہے جبکہ حکمراں جماعت ٹی آر ایس نے اس کیس کے بارے میں بی جے پی کے خلاف جارحانہ انداز میں مہم چلارہی ہے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹی آر ایس،کیاش فار ایم ایل اے معاملہ سے بہتر انداز میں فائدہ اٹھا رہی ہے۔

ا یم ایل اے پوچنگ معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد بی جے پی نے حلقہ منگوڈ میں 31/ اکتوبر کو منعقد شدنی عوامی جلسہ کو منسوخ کردیا ہے اس جلسہ سے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا خطاب کرنے والے تھے۔

 بی جے پی کے تین ایجنٹوں کی جانب سے ٹی آرایس کے 4 ارکان اسمبلی کو خرید نے کی کوشش کے معاملہ پر اٹھا سیاسی طوفان کے درمیان زعفرانی جماعت نے کل منعقدشدنی جلسہ عام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

تین ملزمین کی گرفتاری اور ملزمین اور ٹی آر ایس لیڈرس کے درمیان ٹیلی فونک با ت چیت کے آڈیو کلپس منظر عام پر آنے کے بعد بی جے پی کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن سے قبل جو 3نومبر کو مقرر ہے۔

زعفرانی پارٹی، دفاعی موقف اختیار کرنے لگی ہے۔ حیدرآباد کے قریب ایک فارم ہاوز سے26/ اکتوبر کی شب بی جے پی کے تین ایجنٹوں کو جن پر ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کا الزام ہے، گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد منگوڈ حلقہ میں ٹی آر ایس، جارحانہ انداز میں انتخابی مہم چلارہی ہے۔

انتخابی مہم کے دوران حکمراں جماعت کے قائدین، ٹی آر ایس حکومت کو گرانے کی سازش رچنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اگر چیکہ بی جے پی نے اس معاملہ میں اپنے رول کی تردید کی ہے مگر اس کے باوجود ضمنی انتخاب کے دوران اس واقعہ نے بی جے پی کو ہلاکر کھ دیا ہے۔

بی جے پی نے 31ا/ اکتوبر کونڈا کی ریالی اور جلسہ منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور یہ جلسہ، ٹی آر ایس کے جلسہ کے جواب میں رکھا گیاتھا جو30 / اکتوبر کو منعقد شدنی ہے جس میں چیف منسٹر کے سی آر کی شرکت متوقع ہے تاہم بی جے پی نے کہا کہ جے پی نڈا کے جلسہ عام کی منسوخی کے فیصلہ کا ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 پارٹی نے منڈل سطح پر عوامی جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے31/ اکتوبر کے جلسہ کو منسوخ کردیا گیا۔ منڈل سطح پر منعقد شدنی جلسوں سے خطاب کے لئے تلنگانہ بی جے پی نے آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسوا سرما اور مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو مدعو کیا ہے۔ حلقہ اسمبلی منگوڈ کا ضمنی الیکشن 3نومبر کو مقرر ہے۔