دہلی

12 انڈسٹریل اسمارٹ سٹی میں ظہیر آباد بھی شامل، مودی کابینہ کا اہم فیصلہ

یہ انڈسٹریل سٹی اتراکھنڈ کے کھرپیا، پنجاب کے راجپورہ-پٹیالہ، مہاراشٹر کے دِگھی، کیرالہ کے پلکڑ، اتر پردیش کے آگرہ و پریاگ راج، بہار کے گیا، تلنگانہ کے ظہیر آباد، آندھرا پردیش کے اورواکل اور کوپّرتھی، راجستھان کے جودھپور-پالی میں تیار ہوں گے۔

دہلی: مرکزی کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں ایک انتہائی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے 12 انڈسٹریل اسمارٹ سٹی بنانے کو منظوری دے دی ہے جس میں اتر پردیش کے آگرہ و پریاگ راج کے علاوہ بہار کے گیا ضلع کو شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
اوڈیشہ ٹرین حادثہ: دوا خانوں میں زخمیوں کو شریک کروانے دوڑ دھوپ
مہلوکین کی تعداد پر ممتا بنرجی اور وزیر ریلوے میں تکرار

28 اگست کو ہوئی کابینہ میٹنگ میں این آئی سی ڈی پی (قومی صنعتی گلیارا ترقیاتی پروگرام) کے تحت 12 انڈسٹریل اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے کابینہ کے فیصلے سے مطلع کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے مرکزی کابینہ نے 9 ریاستوں میں 12 نئے انڈسٹریل اسمارٹ سٹی بنانے کو منظوری دی ہے۔

اس پروجیکٹ پر 28602 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ مجوزہ 12 انڈسٹریل اسمارٹ سٹی کے ذریعہ 1.52 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے متعلق امکانات پیدا ہوں گے۔

حکومت کے مطابق اس پروجیکٹ سے 10 لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار حاصل ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق یہ انڈسٹریل سٹی اتراکھنڈ کے کھرپیا، پنجاب کے راجپورہ-پٹیالہ، مہاراشٹر کے دِگھی، کیرالہ کے پلکڑ، اتر پردیش کے آگرہ و پریاگ راج، بہار کے گیا، تلنگانہ کے ظہیر آباد، آندھرا پردیش کے اورواکل اور کوپّرتھی، راجستھان کے جودھپور-پالی میں تیار ہوں گے۔

مودی کی قیادت میں آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ وغیرہ بھی شامل ہوئے۔ اس میٹنگ میں ریلوے کے تین انفرا پروجیکٹ کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

جمشید پور پرولیا آسنسول سے 121 کلومیٹر کی تیسری لائن، دوسرا سرڈیگا (سندر گڑھ ضلع)-بھالوموڈا (رائے گڑھ ضلع) کے درمیان 37 کلومیٹر کی نئی ڈبل لائن اور تیسرا برگڑھ روڈ سے نواپارا (اڈیشہ) 138 کلومیٹر کی نئی لائن شامل ہے۔ علاوہ ازیں کابینہ نے زراعتی فنڈ کو بڑھا دیا ہے۔

a3w
a3w