مہاراشٹرا

ملک بھر میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں عوام کا متبادل پر غور: شرد پوار

قصبہ پیٹھ اسمبلی ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی شکست ثابت کرتی ہے کہ عوام ایک متبادل پر غور کررہے ہیں۔ شرد پوار نے کہا کہ ملک بھر میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ بی جے پی جمعرات کے دن اپنے قریب 3 دہوں کے مضبوط گڑھ قصبہ پیٹھ اسمبلی نشست کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے پونے شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مضبوط گڑھ قصبہ پیٹھ میں کانگریس کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ تبدیلی سے اشارہ ملا ہے کہ ملک بھر میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں سابق مرکزی وزیر پونے میں نامہ نگاروں سے خطاب کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
میں شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں: ہاردک پانڈیا
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ

 قصبہ پیٹھ اسمبلی ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی شکست ثابت  کرتی ہے کہ عوام ایک متبادل پر غور کررہے ہیں۔ انھو ں نے کہا کہ ملک بھر میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ بی جے پی جمعرات کے دن اپنے قریب 3 دہوں کے مضبوط گڑھ قصبہ پیٹھ اسمبلی نشست کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی۔

کانگریس کے امیدوار رویندر دھنگیکر نے ایک دلچسپ ضمنی مقابلے میں زعفرانی پارٹی کے امیدوار ہیمنت رسانے کو شکست دی۔ جو برسر اقتدار اتحاد اور اپوزیشن مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے درمیان ایک وقار کا مقابلہ بن گیا تھا۔

 بی جے پی نے گذشتہ 28 سال سے ریاستی اسمبلی میں قصبہ پیٹھ کی نمائندگی کی پونے سے بی جے پی کے موجودہ ایم پی گریش باپڈ نے 2019 تک یہ باوقار نشست 5 بار جیتی۔ پوار نے کہا کہ بی جے پی کیرالا، ٹاملناڈو، آندھراپردیش، تلنگانہ، پنجاب، دہلی، مغربی بنگال اور کرناٹک میں برائے نام موجودگی رکھتی ہے۔

جہاں جاریہ سال انتخابات منعقد شدنی ہیں عوام اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کے وقت یاد کریں گے کہ کس طرح بی جے پی نے کانگریس حکومتوں کو گرایا۔ انھوں نے سپریم کورٹ کے الیکشن کمشنرس کے تقرر پر فیصلہ کو جمہوریت کے لئے ایک اچھا فیصلہ قرار دیا۔

a3w
a3w