قومی

دینی مدرسہ میں 12 سالہ لڑکے کا قتل، 5 ساتھی گرفتار، مہلوک کے ساتھ بدفعلی کا بھی الزام۔ (ویڈیو)

اوڈیشہ کے ضلع نیاگڑھ میں ایک دینی مدرسہ کے 5 کمسن طلبا کو پولیس نے اپنے ایک 12 سالہ ساتھی کو ہلاک کرکے اس کی نعش سیپٹک ٹینک میں پھینک دینے کے الزام پر گرفتار کرلیا۔

بھوبنیشور (پی ٹی آئی) اوڈیشہ کے ضلع نیاگڑھ میں ایک دینی مدرسہ کے 5 کمسن طلبا کو پولیس نے اپنے ایک 12 سالہ ساتھی کو ہلاک کرکے اس کی نعش سیپٹک ٹینک میں پھینک دینے کے الزام پر گرفتار کرلیا۔

ایک عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ ضلع نیا گڑھ کے رن پور پولیس اسٹیشن حدود میں واقع مدرسہ میں یہ واقعہ 2 ستمبر کو پیش آیا۔ پولیس نے 3 ستمبر کو کیس درج کیا اور ہفتہ کے دن 5 لڑکوں کو جن کی عمر 12 تا 15 برس بتائی جاتی ہے‘ حراست میں لے لیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سبھاش چندر پانڈا نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مہلوک لڑکے نے جو ضلع کٹک کا رہنے والا تھا‘ سینئر طلبا کو دھمکی دی تھی کہ وہ جونیر طلبا کے ساتھ ان کی بدفعلی (قوم لوط کا عمل) کو بے نقاب کردے گا۔

مہلوک لڑکے کے ساتھ اس کا ایک سینئر گزشتہ 6 ماہ سے بدفعلی کررہا تھا۔ 31  اگست کو بھی اسے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اے ایس پی پانڈا نے کہاکہ سیپٹک ٹینک سے نعش ملنے کے بعد شروع میں ایسا لگا کہ یہ حادثاتی موت ہے لیکن بعد میں ثبوت ملا کہ مہلوک کو جسمانی ٹارچر کرکے مارڈالا گیا۔ پتہ چلا ہے کہ مہلوک کے ساتھ اس کے 2 سینئر طلبا نے بدفعلی کی۔ بعد میں اسے مارکر نعش سیپٹک ٹینک میں پھینک

دی۔ کلیدی ملزم اور اس کے 4 ساتھیوں نے لڑکے کا گلا گھونٹا۔ تمام 5 لڑکوں کو پکڑ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ 3 کے خلاف قتل کا معاملہ‘ ایک کے خلاف قتل اور پوکسو ایکٹ کیس اور ایک کے خلاف صرف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ ملزمین کو بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا۔