آندھراپردیشسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

شرمیلا کے فرزند کی آئندہ ماہ گرل فرینڈ کے ساتھ شادی

وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے صدر وائی ایس شرمیلا کے فرزند وائی ایس راجہ ریڈی‘آئندہ ماہ 17 فروری کو اپنی گرل فرینڈ اتلوری پریہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جبکہ منگنی شیڈول کے مطابق 18جنوری کو طے پائی ہے۔

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے صدر وائی ایس شرمیلا کے فرزند وائی ایس راجہ ریڈی‘آئندہ ماہ 17 فروری کو اپنی گرل فرینڈ اتلوری پریہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جبکہ منگنی شیڈول کے مطابق 18جنوری کو طے پائی ہے۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
کرکٹر امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک
کے سی آر پر شکست کا خوف طاری: شرمیلا
شرمیلا کی ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک شیو اکمار سے ملاقات
ٹوئٹر پرشرمیلا اور کے ٹی آر میں لفظی جھڑپ

شرمیلا نے پیر کے روز ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اس بات کااعلان کیاہے۔ ہر ایک کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے شرمیلا نے کہاکہ ان کے فرزند راجہ ریڈی کی ان کی گرل فرینڈ پیاری اتلوری پریہ کے ساتھ 18 جنوری کو منعقد شدنی منگنی کی خبر دیتے ہوئے انہیں بے حد مسرت ہورہی ہے جبکہ اس جواں سال جوڑے کی شادی 17 فروری کو ہوگی۔

آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر آنجہانی راج شیکھر ریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا نے یہ بات بتائی۔ شرمیلا نے مزید کہاکہ بہت جلد ہونے والے دلہے اور دلہن کے ساتھ ہم کل منگل کے روز ایڈو پولا پایا میں واقع وائی ایس آر گھاٹ جائیں گے‘جہاں ہم پہلا دعوت نامہ وہاں رکھیں گے اور میرے ڈیڈ کا آشیرواد حاصل کریں گے۔

شرمیلا نے پوسٹ تحریر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ راجہ ریڈی اور پریہ کی اس وقت ملاقات ہوئی جبکہ یہ دونوں امریکہ میں ماسٹرس کی تعلیم حاصل کررہے تھے۔

یہ دونوں گزشتہ 4 برسوں سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔ راجہ ریڈی اور پریہ‘دونوں سردست امریکہ میں سٹیلڈ ہیں۔ راجہ ریڈی‘امریکہ میں ایک نامور سافٹ ویر کمپنی میں کام کرتے ہیں جبکہ بتایا جاتاہے کہ پریہ‘مالیاتی تجزیہ نگار کے طور پر کام کررہی ہیں۔

دونوں کے خاندان مشہور ہیں ایک ریڈی خاندان سے ہے تو ہونے والی دلہن کا تعلق کماخاندان سے بتایاگیاہے۔ اس طرح یہ شادی بین فرقہ جاتی رہے گی۔

پریہ‘ اتلوری وجئے وینکٹ پرساد کی دختر ہے جو اے پی کے ایک ممتاز تاجرہیں۔ وائی ایس کے خاندان میں فرقہ جاتی او ربین مذہبی شادیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ شرمیلا کے شوہر انیل‘ایک عیسائی مبلغ ہیں۔

a3w
a3w