دہلی

پاکستان اور چین کی سرحد پر میزائیل نصب کرنے کا منصوبہ!

زمین سے زمین پر مار کرنے والے دیسی ساخت کے ان میزائیلوں کو پاکستان اور چین سے ملحق بھارت کی سرحدوں پر تعینات کیا جائے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ میزائیل پہلے بھارتی فضائیہ کو فراہم کیے جائیں گے اس کے بعد یہ بھارتی آرمی کو ملیں گے۔

نئی دہلی: دفاع کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت میں بھارت نے اپنی مسلح افواج کے لیے 120 ‘پرلئے’ بیلسٹک میزائل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میزائیلوں کو پاکستان اور چین سے ملحق سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا تاہم خیال ہے کہ یہ اعلان ملکی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر مسلسل دباو کو کم کرنے کی کوشش ہے۔ اپوزیشن جماعتیں مودی حکومت پر چین کی جانب سے مبینہ جارحیت کا ٹھوس جواب نہ دینے کے الزامات عائد کر رہی ہیں۔

ایک بھارتی خبر رساں ایجنسی نے اعلیٰ فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ "گزشتہ دنوں بھارتی وزارت دفاع کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی، جس میں مسلح افواج کے لیے 100 سے زائد پرلئے بیلسٹک میزائیلوں کی خریداری کو منظوری دی گئی۔

زمین سے زمین پر مار کرنے والے دیسی ساخت کے ان میزائیلوں کو پاکستان اور چین  سے ملحق بھارت کی سرحدوں پر تعینات کیا جائے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ میزائیل پہلے بھارتی فضائیہ کو فراہم کیے جائیں گے اس کے بعد یہ بھارتی آرمی کو ملیں گے۔

بھارتی وزارت دفاع نے پرلئے میزائیلوں کی خریداری کا فیصلہ گزشتہ برس بھارت کے دفاعی تحقیقاتی و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے ان میزائیلوں کے پہلے کامیاب تجربے کے بعد کیا ہے۔ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ چونکہ پرلئے بیلسٹک میزائیل کے اب تک صرف دو تجربات ہوئے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں آپریشنل بنانے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ان کے لیے سپورٹنگ موبائیل پلیٹ فارم بھی تیار کرنے ہوں گے۔ پرلئے میزائیل کا موازنہ روس کے اسکندر میزائیل کیا جا رہا ہے جس کا روس نے یوکرین کی جنگ میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا ہے۔

بھارتی دفاعی تحقیقاتی ادارے ڈی آر ڈی او کا تیار کردہ پرلئے بیلسٹک میزائل زمین سے زمین پر اور مختصر دوری پر مار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسے دشمن کے رڈار، مواصلاتی تنصیبات، کمانڈ سینٹروں اور فوجی ہوائی اڈوں کو تبا ہ کرنے کے مدنظر تیار کیا گیا ہے۔

 یہ 150 سے 500 کلومیٹر دوری تک کے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور دشمن کے انٹرسیپٹر میزائیلوں کے لیے اس کا پتہ لگانا انتہائی مشکل ہے۔پاک بھارت ایٹمی جنگ دس کروڑ انسانوں تک کو ہلاک کر سکتی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق گوکہ پرلئے بھارت کے بیلسٹک میزائیل پرتھوی کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے تاہم یہ روس کے اسکندر بیلسٹک میزائیل سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔ روس نے اپنے اس میزائیل کا یوکرین کی جنگ میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا ہے اور اس نے اپنی جنگی طاقت ثابت کر دی ہے۔