تلنگانہ

تلنگانہ میں 14 نئے ایکسائز اسٹیشن قائم کئے جائیں گے

تلنگانہ میں طویل انتظار کے بعد 14 نئے ایکسائز اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے۔ اگرچہ حکومت نے اگست 2020 میں ہی اس کے احکامات جاری کر دیئے تھے، لیکن تقریباً ساڑھے چار سال بعد اب یہ اسٹیشنس عملی طور پر کام کرنے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں طویل انتظار کے بعد 14 نئے ایکسائز اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے۔ اگرچہ حکومت نے اگست 2020 میں ہی اس کے احکامات جاری کر دیئے تھے، لیکن تقریباً ساڑھے چار سال بعد اب یہ اسٹیشنس عملی طور پر کام کرنے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے

یکم اپریل سے ان میں سرگرمیاں شروع ہونے والی ہیں۔ اس سلسلہ میں ایکسائز کمشنر ہری کرن نے حال ہی میں احکامات جاری کئے، جن میں نئے ایکسائز اسٹیشنس کے حدود اور دفاتر کی عمارتوں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔

جب تک کہ نئے عہدیداروں کا تقررنہیں ہوجاتا پرانے اسٹیشنس کے ہاؤس آفیسرس کو ہی نئے اسٹیشنس کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ، 6نئے ایکسائز اسٹیشنس کو عارضی طور پر پرانے مشترکہ دفاتر میں ہی چلایا جائے گا۔ حکومت نے 15 اپریل تک ان کے لئے نئی عمارتوں کی تلاش مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔