جرائم و حادثات
133 جعلی شادیاں کرنے والے 15 افراد گرفتار
جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے کہ ان کا تعلق بنگلہ دیش، ہندوستان اور پاکستان سے ہے، جعلی شادیاں یورپی یونین کا رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کیلیے کی گئی تھیں۔

نکوسیا: قبرص میں جعلی شادیاں کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 13 افراد کو قبرص، ایک کو پرتگال اور ایک کو لیٹویا سے حراست میں لیا گیا۔
خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار افراد قبرص میں 133 جعلی شادیوں میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد میں شامل خواتین کا تعلق پرتگال اور لیٹویا سے بتایا جارہا ہے۔
جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے کہ ان کا تعلق بنگلہ دیش، ہندوستان اور پاکستان سے ہے، جعلی شادیاں یورپی یونین کا رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کیلیے کی گئی تھیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ قبرص کی سربراہی میں یوروپول ایجنسی کی جانب سے 29 جنوری کو کارروائی عمل میں لائی گئی۔