تلنگانہ

کے سی آر اور سدی پیٹ عوام کا میں آخری دم تک مقروض رہوں گا: ٹی ہریش راؤ

وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ وہ سدی پیٹ کے عوام اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے آخری دم تک مقروض رہیں گے‘ جنہوں نے انہیں ضلع سے لگاتار چھ بار ایم ایل اے کے طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔

حیدرآباد: وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ وہ سدی پیٹ کے عوام اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے آخری دم تک مقروض رہیں گے‘ جنہوں نے انہیں ضلع سے لگاتار چھ بار ایم ایل اے کے طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

آج  سدی پیٹ میں ”پرجا آشیرواد سبھا“ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک چیف منسٹر کی قیادت میں سدی پیٹ کے لوگوں کی خدمات جاری رکھیں گے۔

لگاتار ساتویں بارانتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنے پر چیف منسٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہریش راو نے کہا کہ وہ اپنی زندگی سدی پیٹ کے عوام اور چندر شیکھر راؤ کے لئے وقف کریں گے۔

آج منعقدہ اجلاس کو چندر شیکھر راؤ کے لئے تقریب شکریہ قرار دیتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ وہ عوام کے تمام خوابوں کو پورا کرنے کے بعد سدی پیٹ آرہے ہیں، ہریش راؤ نے کہا کہ ٹرین سروس، گوداوری کا پانی اور ضلع سدی پیٹ کی تشکیل یہاں کے لوگوں کے دیرینہ خواب تھے۔

سدی پیٹ میں یہ سب چندر شیکھر راؤ کی رہنمائی اور تعاون سے ہی ممکن ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں گرمیوں کے دوران بھی گوداوری کا پانی ندیوں اور نہروں میں  بہہ رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر نے گوداوری کا پانی لا کر سدی پیٹ کی لغت سے لفظ ”قحط” کو مستقل طور پر ہٹا دیا ہے۔

ہریش راؤ نے چیف منسٹر کی ایک مقصد کے لئے پیدا ہونے والے شخص کے طور پر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ چیف منسٹر ابھی بھی زراعت پر عمل پیرا ہیں اس لئے انہوں نے کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں۔

ایک دہائی پہلے سدی پیٹ کے لوگوں کو یومیہ اجرت کے کام نہیں ملتے تھے، لیکن اب شمالی ہندوستان سے بھی مہاجر مزدور یہاں کام کے لئے آ رہے ہیں۔

a3w
a3w