تلنگانہ

پانی کی قلت، کسانوں کا احتجاج

گوباگورتی کے مقام پر کسانوں نے ایسکور۔پلی پاڈو شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج کیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم کے کونیزرلا منڈل میں فصلوں کے لئے پانی کی قلت کے خلاف کسانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر دھرنا دیا۔

متعلقہ خبریں
کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ٹرافک جام
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر

گوباگورتی کے مقام پر کسانوں نے ایسکور۔پلی پاڈو شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج کیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ناگرجناساگر سے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ان کی مکئی کی فصلیں سوکھ رہی ہیں۔


احتجاجی کسانوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے اس مسئلہ کے حل کے لئے مقامی قائدین اور حکام سے کئی بارمعاملہ کو رجوع کیا لیکن کسی نے ان کی فریاد نہیں سنی۔


پولیس اور متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر کسانوں کو سمجھانے اور ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کی۔