آندھراپردیش

آرٹی سی بس میں خاتون کے بیگ سے 15 تولے سونا اڑا لیاگیا

متاثرہ خاتون اور پولیس کے مطابق سری دیوی نامی خاتون پرودوٹور سے کوگٹم کے راستے کڈپہ جانے والی بس میں سفر کر رہی تھی۔ وہ کملہ پورم سے بس میں سوار ہوئی ۔ جیسے ہی بس پاپاگنی ندی کے قریب پہنچی، خاتون نے کنڈکٹر کو دکھانے کے لئے اپنے بیگ سے آدھار کارڈ نکالا۔

حیدرآباد: اے پی کے وائی ایس آر کڑپہ ضلع میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسافروں سے بھری ایک آر ٹی سی بس میں ایک خاتون کے بیگ سے 15 تولے سونا اڑا لیاگیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

متاثرہ خاتون اور پولیس کے مطابق سری دیوی نامی خاتون پرودوٹور سے کوگٹم کے راستے کڈپہ جانے والی بس میں سفر کر رہی تھی۔ وہ کملہ پورم سے بس میں سوار ہوئی ۔ جیسے ہی بس پاپاگنی ندی کے قریب پہنچی، خاتون نے کنڈکٹر کو دکھانے کے لئے اپنے بیگ سے آدھار کارڈ نکالا۔

اسی دوران موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے انتہائی صفائی کے ساتھ بیگ میں موجود 15 تولے سونے کے زیورات غائب کردیئے۔


سونا غائب ہونے کا پتہ چلتے ہی سری دیوی نے چیخ پکار شروع کر دی۔ خاتون کی حالت دیکھ کر بس ڈرائیور نے فوری طور پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور بس کو واپس موڑ کر کملہ پورم پولیس اسٹیشن لے گیا۔

پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بس سے نیچے اتارا اور ان کے بیگس کی تلاشی لی تاہم سونے کا پتہ نہیں چل سکا۔


پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور عوام کو مشورہ دیا ہے کہ پرہجوم بسوں میں سفر کے دوران اپنے قیمتی سامان کا خاص خیال رکھیں۔