حیدرآباد

تلنگانہ بھر کے صحافی اندرا پارک پر دیں گے مہادھرنا

تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فورم کے جنرل سکریٹری بی بسواپونیا نے یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ ریاستی عہدیداروں نے ایک آن لائن میٹنگ کی اور مہادھرنا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے صحافی 18 مئی کو یہاں اندرا پارک میں ایک ‘مہادھرنا’ کا اہتمام کریں گے، جس میں ریاستی حکومت سے انہیں رہائش فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فورم کے جنرل سکریٹری بی بسواپونیا نے یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ ریاستی عہدیداروں نے ایک آن لائن میٹنگ کی اور مہادھرنا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میڈچل-ملکاجگیری، رنگاریڈی، وقارآباد، یدادری-بھونگیری، سوریا پیٹ، نالگونڈہ، وارنگل اور محبوب نگر اضلاع کے صحافیوں کو دھرنے میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔

مہادھرنا صبح 10 بجے شروع ہوگا اور شام 4 بجے ختم ہوگا۔

مسٹر بسواپونیا نے حیدرآباد جرنلسٹ اسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ اس مہم کی ذمہ داری لیں اور تمام ضلعی کمیٹیوں سے مہادھرنا کامیاب بنانے کی درخواست کی ہے۔