تلنگانہ

آرٹی سی بس اورلاری متصادم۔ڈرائیور زخمی

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے گجویل پرگیہ پور کے قریب آؤٹر رنگ روڈ پر ایک آر ٹی سی بس اور لاری کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں بس ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے گجویل پرگیہ پور کے قریب آؤٹر رنگ روڈ پر ایک آر ٹی سی بس اور لاری کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں بس ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ

تفصیلات کے مطابق، کریم نگر ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس جب آؤٹر رنگ روڈ سے گزر رہی تھی تو وہاں پہلے سے کھڑی ایک لاری کو اس نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں بس کا ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے مقامی افرادنے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ کافی شدید تھا لیکن خوش قسمتی سے ایک بڑا جانی نقصان ٹل گیا جس پر وہاں موجود افرادنے راحت کی سانس لی۔