دہلی

روسی فوج کے 16 ہندوستانی سپاہی لاپتہ: وزارت خارجہ

وزارت خارجہ نے آج کہا کہ روس نے ہندوستان کو مطلع کیا ہے کہ 16 ہندوستانی جو روسی فوج میں ملازم تھے لاپتہ ہیں۔

نئی دہلی: وزارت خارجہ نے آج کہا کہ روس نے ہندوستان کو مطلع کیا ہے کہ 16 ہندوستانی جو روسی فوج میں ملازم تھے لاپتہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی قائدین کو لگام دی گئی ہوتی تو خامنہ ای تبصرہ نہ کرتے:راشد علوی
ایرانی وزیر شہری ترقیات سے جئے شنکر کی ملاقات
ہندوستان اپنے8 شہریوں کوقطر سے واپس لانے قانونی جنگ لڑے گا:بی جے پی
مودی فرانس کا دورہ کریں گے

وزارت خارجہ نے بتایا کہ ابھی تک روسی فوج میں ملازم 12 ہندوستانی ہلاک ہوئے ہیں۔ وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ روسی فوج میں 126 ہندوستانی ملازمت کررہے تھے۔

ان کے منجملہ 96 افراد ہندوستان واپس ہوئے ہیں اور انہیں فوج سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ روسی فوج میں 18ہندوستانی رہ گئے تھے جن کے منجملہ 16 لاپتہ ہیں۔

جیسوال نے کہا کہ روس نے انہیں لاپتہ زمرے میں بتایا ہے۔ ہم ان کی فوری رہائی چاہتے ہیں اور انہیں ملک واپس کرنے روس کہا گیا ہے۔