دہلی

بی بی سی ڈاکیومنٹری، جھوٹ پھیلانے والا ٹول کٹ: آر ایس ایس

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے بی بی سی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے تعلق سے حال میں جاری متنازعہ ڈاکومنٹری (دستاویزی فلم) کے ذریعہ ہندوستانیوں میں ”جھوٹ اور پروپگنڈہ پھیلانے کا ٹول کٹ“ بنی ہوئی ہے۔

نئی دہلی: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے بی بی سی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے تعلق سے حال میں جاری متنازعہ ڈاکومنٹری (دستاویزی فلم) کے ذریعہ ہندوستانیوں میں ”جھوٹ اور پروپگنڈہ پھیلانے کا ٹول کٹ“ بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت

آر ایس ایس کی ہندی میگزین پنچ جنیہ کے آنے والے شمارہ میں ایک آرٹیکل اور کور اسٹوری(سرورق کی کہانی) میں آر ایس ایس نے بی بی سی پر الزام عائد کیا کہ وہ کیمبرج انالیٹکا اسکینڈل کے بعد جھوٹ اور پروپگنڈہ پھیلانے کی پھر کوشش کررہی ہے۔

امتناع کے باوجود ڈاکومنٹری کئی یونیورسٹیوں میں دکھائی گئی۔ منگل کی رات نئی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) کیمپس میں صورتِ حال بڑی ڈرامائی تھی۔

طلبا نے الزام عائد کیا کہ متنازعہ ڈاکومنٹری دیکھنے کے دوران ان پر پتھراؤ ہوا۔ جمعرات کی شام اور جمعہ کے دن جادھوپور یونیورسٹی کولکتہ میں فلم کی نمائش ہوئی۔

یونیورسٹی آف حیدرآباد میں بی بی سی ڈاکومنٹری کے جواب میں فلم دی کشمیر فائلس کی اسکریننگ ہوئی۔

a3w
a3w