دہلی

ہندوستان اپنے8 شہریوں کوقطر سے واپس لانے قانونی جنگ لڑے گا:بی جے پی

ہندوستان اپنے تمام 8 سابق ملازمین بحریہ کوواپس لانے قانونی جنگ لڑے گا جنہیں قطر کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔ بی جے پی نے آج یہ بات کہی۔

نئی دہلی: ہندوستان اپنے تمام 8 سابق ملازمین بحریہ کوواپس لانے قانونی جنگ لڑے گا جنہیں قطر کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔ بی جے پی نے آج یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی قائدین کو لگام دی گئی ہوتی تو خامنہ ای تبصرہ نہ کرتے:راشد علوی
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
جنتادل(یو) کے ترجمان کے عہدہ سے کے سی تیاگی مستعفی
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
ایرانی وزیر شہری ترقیات سے جئے شنکر کی ملاقات

پارٹی کے ہیڈکوارٹرس پرایک پریس کانفرنس کے دوران متعلقہ سوال کاجواب دیتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان اجئے آلوک نے کہاکہ وزارت خارجہ اس معاملہ کاجائزہ لے رہی ہے۔

ہندوستان نے اس مسئلہ پراپناموقف واضح کردیاہے۔آلوک نے کہاکہ ہمیں ایسی چیزوں کے رونما ہونے پر حیرت ہوتی ہے۔

ہم اس معاملہ میں قانونی جنگ لڑیں گے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف موجود ہے، میں سمجھتا ہوں کہ حکومت ہند اپنے موقف سے واقف کرائے گی اورہم ان شہریوں کووہاں سے واپس لانے میں کامیاب رہیں گے۔