ایشیاء

عمران خان کے 17 حامیوں کو 10 سال جیل کی سزا

پاکستان کی ایک عدالت نے 2023ء کے فساد کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے 17حامیوں کو فی کس 10 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے منگل کے دن کورٹ لک پتھ جیل کے اندر فیصلہ سنایا۔

لاہور (پی ٹی آئی) پاکستان کی ایک عدالت نے 2023ء کے فساد کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے 17حامیوں کو فی کس 10 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے منگل کے دن کورٹ لک پتھ جیل کے اندر فیصلہ سنایا۔

پاکستان رینجرس کے ہاتھوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9مئی 2023ء کو احتجاج کے دوران لاہور میں سپریم کورٹ جج کے اسکواڈ کی گاڑی کو آگ لگادی گئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے خاطی قرار پائے قائدین میں پنجاب کے سابق چیف منسٹرس یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق سینٹر اعجاز چودھری شامل ہیں۔

عدالت نے اسی کیس میں فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 5 سال جیل کی سزا سنائی، وہ سابق فوجی سربراہ آصف نواز جنجوعہ کی پوتی یا نواسی ہوتی ہیں۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور 20 دیگر افراد کو اس کیس میں بری کردیا گیا۔ پی ٹی آئی نے فیصلہ کی سخت مذمت کی اور اسے سیاسی محرکہ قرار دیا۔