جرائم و حادثات

ریلوے گیٹ بندہوگئی، اسپتال پہنچانے میں تاخیر سے مریض کی موت

اس واقعہ پر اس کے ارکان خاندان نے شدید دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر ریلوے گیٹ بند نہ ہوتی تو اس کو وقت پر اسپتال پہنچایاجاسکتا تھا جس کے نتیجہ میں اس کی جان بچ پاتی۔

حیدرآباد: ریلوے گیٹ بند ہونے کے نتیجہ میں مریض کو اسپتال پہنچانے میں ہوئی تاخیر کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔ یہ شخص اپنی بیٹی کے اسکول گیا تھا جہاں اس کو دل کا دورہ پڑا۔اس کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے جانے کے دوران ریلوے گیٹ بند ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

15منٹ تک ایمبولنس وہیں ٹہری رہی تاہم بعد ازاں جب اس کو اسپتال منتقل کیاگیا تو ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد مردہ قراردیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے استم بھم پلی کا رہنے والا 52سالہ شخص جس کی شناخت وجئے کے طورپر کی گئی ہے، اپنی بیٹی سے اسکول میں ملاقات کیلئے گیا۔

اس کی بیٹی گروکل اسکول میں دسویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔اسکول میں یوم والدین کااہتمام کیاگیا تھا۔اس کو اسکول میں دل کا دورہ پڑا اور اسکول کے عملے نے ایمبولینس طلب کیا تاکہ اس کو اسپتال پہنچایاجاسکے تاہم کریم نگر اسپتال لے جاتے وقت ریلوے گیٹ بند ہوگئی جس کے نتیجہ میں اس کو اسپتال منتقل کرنے میں تاخیرہوئی۔

ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔اس واقعہ پر اس کے ارکان خاندان نے شدید دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر ریلوے گیٹ بند نہ ہوتی تو اس کو وقت پر اسپتال پہنچایاجاسکتا تھا جس کے نتیجہ میں اس کی جان بچ پاتی۔

a3w
a3w