حیدرآباد

لڑکیوں کو جال میں پھنسانے کیلئے دشمنان اسلام کی منصوبہ بند سازش: مولانا جعفر پاشاہ

مولانا جعفر پاشاہ نے معاشرہ میں بگڑتی صورتحال‘ نوجوانوں کی دین سے دوری‘ دین کی بنیادی تعلیمات سے لاعلمی‘ بے راہ روری‘ منفی رجحانات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور معاشرہ کے ذمہ داران و معززین کو مشورہ دیا کہ وہ نوجوانوں میں دین سے متعلق شعور دبیدار کرنے اور اپنی توجہہ مرکوز کریں۔

حیدرآباد: ممتاز عالم دین مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے ملک و ریاست کے مختلف حصوں میں دختران ملت کے ارتداد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو دشمنان اسلام کی منصوبہ بند سازش قرار دیا۔ بالخصوص والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی لڑکیوں کو مرتد ہونے سے بچانے کیلئے چوکس رہیں۔

متعلقہ خبریں
زیمرس ادبی فورم کے زیر اہتمام ”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سمینار
عورت کا حق میراث اور اسلام
مہر کی کم سے کم مقدار
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا

مولانا کل عیدگاہ میر عالم پر نماز عید کے زبردست اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ والدین اپنی لڑکیوں کے ہاتھوں پر شادی بیاہ و دیگر تقاریب کیلئے ہاتھوں پر مہندی ڈیزائننگ کیلئے غیروں کے پاس جانے سے نہیں روک رہے ہیں۔ غیروں کے ہاتھوں لڑکیاں نہ صرف مہندی ڈیزائننگ کروارہی ہیں بلکہ انہیں اپنے فون نمبرات بھی دے رہی ہیں۔

 جس کا فائدہ اٹھا کر غیر مسلم نوجوان ان لڑکیوں سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے انہیں اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں۔ جب بھولی بھالی لڑکیاں ان کے جال میں پھنس کر مرتد ہورہی ہیں۔ اس کے بعد ماں باپ کے۔۔انہوں نے کوئی فائدہ مند نہیں ہے۔ ایسے کئی واقعات پیش آرہے ہیں جس سے تمام والدین کو چوکس رہنے اور اپنے بچوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

 اگر ہم لاپرواہی کریں گے تو ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ پر دوسری قوموں کو مسلط کرے گا۔ مولانا جعفر پاشاہ نے معاشرہ میں بگڑتی صورتحال‘ نوجوانوں کی دین سے دوری‘ دین کی بنیادی تعلیمات سے لاعلمی‘ بے راہ روری‘ منفی رجحانات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور معاشرہ کے ذمہ داران و معززین کو مشورہ دیا کہ وہ نوجوانوں میں دین سے متعلق شعور دبیدار کرنے اور اپنی توجہہ مرکوز کریں۔

 مولانا نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی طرز عمل اور اپنی زندگیوں کو نمونہ عمل بنائیں۔ مولانا نے عامتہ المسلمین کو عیدالفطر کے سلسلہ میں نمازوں کی 5 وقت ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھنے اور قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ مولانا ڈاکٹر سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ  نے اپنے خطاب میں فضائل عیدالفطر پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ عید دراصل شکرانہ ہے۔

 انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا اور علمی اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ملک وملت کی رہنمائی اور خدمت کریں۔ مولانا نے کہا کہ مومن کی شان ہے کہ وہ کبھی گھبراتا نہیں ہے بلکہ مستقبل کے چالیجنس کا مقابلہ کرنے کیلئے پیش پیش رہتا ہے۔