جموں و کشمیرصحت

17 پراسرار اموات، متاثرین کے مکانات مہر بند کردئے گئے، موضع کنٹینمنٹ زون قرار (ویڈیو)

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں 17 پراسرار اموات کے معاملہ میں حتمی نتیجہ پر پہنچنے سے قاصر حکام نے چہارشنبہ کے دن موضع بڑھال کو کنٹینمنٹ زون قرار دے دیا۔ متاثرین کے مکانات مہربنب کردیئے گئے۔

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں 17 پراسرار اموات کے معاملہ میں حتمی نتیجہ پر پہنچنے سے قاصر حکام نے چہارشنبہ کے دن موضع بڑھال کو کنٹینمنٹ زون قرار دے دیا۔ متاثرین کے مکانات مہربند کردیئے گئے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
2 خواتین سرحد پار کرکے پاکستانی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئیں
سینئر سیاستداں مظفر حسین بیگ پی ڈی پی میں واپس

سارے علاقہ کو 3 زونس میں بانٹ دیا گیا ہے۔ موضع میں پراسرار بیماری نے 17 جانیں لی ہیں۔

سیمپلس کی ملک کی ممتاز لیباریٹریز میں جانچ کرائی گئی۔ وائرل یا بیکٹریا انفیکشن نہیں پایا گیا۔

چیف منسٹر عمر عبداللہ نے منگل کے دن موضع کا دورہ کیا۔ انہوں نے دیہاتیوں کو تیقن دیا کہ اموات کی اصل وجہ کا جلد پتہ چلالیا جائے گا۔