حیدرآباد

بڑے آپریشن میں 18 سائبر دھوکہ باز گرفتار: سی وی آنند

حیدرآباد سٹی سائبر کرائم یونٹ نے ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے 18 ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نقد 5لاکھ روپئے، 26سیل فونس،16 اے ٹی ایم کارڈس، 7 پاس بکس، 11 چیکس بکس، 10 سم کارڈس، 2 لیاپ ٹاپس،2 ڈیسک ٹاپس، ایک ہارڈ ڈیکس اور ایک ربر اسٹامپ ضبط کرلیا۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) حیدرآباد سٹی سائبر کرائم یونٹ نے ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے 18 ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نقد 5لاکھ روپئے، 26سیل فونس،16 اے ٹی ایم کارڈس، 7 پاس بکس، 11 چیکس بکس، 10 سم کارڈس، 2 لیاپ ٹاپس،2 ڈیسک ٹاپس، ایک ہارڈ ڈیکس اور ایک ربر اسٹامپ ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
آئی پی ایس پروبیشنرس نئے چالینجوں کا سامنا کرنے تیار رہیں، مرکزی مملکتی وزیر داخلہ
حیدرآباد میں ٹراویل ایجنسیوں اور چٹ فنڈس کے دفاتر پرکڑی نظررکھنے کی ضرورت
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند کے بموجب ملزمین کے خلاف پورے ہندوستان میں 319 مقدمات درج ہیں اور تلنگانہ میں ان کے خلاف 45 کیس درج ہیں۔ ملزمین نے انوسٹمنٹ دھوکہ دہی کے 6 کیس ڈیجیٹل دھوکہ کا ایک کیس سکٹرریشن دھوکہ دہی کا ایک اوٹی پی دھوکہ دہی اور انشورنس دھوکہ دہی کا ایک شامل ہے۔

ملزمین میں میمی کانکیش بھٹی، سنجے ہیمن داس، یوگیش کمار، ڈی چندروات عرف نانو، سٹی عرف روشن یادو، امر کاشی ناتھ، جادھو، محمد عارف، برکت علی شیخ، ایس ستیش تمبروتی، آنا گوکل دھگے، اجئے گوناتھ مشرا عرف کیشو کمار عرف کپور،کپلبھانو صاحب ناگرے، لویدھی بیدی، سریدھر،اودئے کمار، ورون کمار، جی کوشک، ثمن خان عرف شاہین خان، شیخ حنانمیواتی عرف ایس خان شامل ہیں۔

ملزمین کا تعلق مہاراشٹرا، راجستھان اور کرناٹک سے بتایاجاتا ہے۔ ملزمین کے بینک اکاؤنٹس میں موجود جملہ ایک کروڑ 61 لاکھ 25 ہزار روپئے سے زائد رقم کو منجمد کرادیاگیا ہے۔ سٹی کمشنر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آن لائن پلاٹ فام پر انوسٹمنٹ نہ کریں۔ فیڈیکس اور ڈیٹنگ پلاٹ فام پر رقم نہ بھیجیں جب تک دستاویزات کی جانچ نہ کی جائے۔

یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر پولیس سائبر کرائم کی نگرانی میں شریمتی ڈی کویتا نے کی۔ پی ٹی آئی کے بموجب سٹی پولیس نے ایک خصوصی مہم کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے18 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ تمام افراد، تلنگانہ کے بشمول ملک بھر میں کم وبیش319 سائبر دھوکہ دہی کے مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث بتائے گئے ہیں۔

ان مقدمات کی نوعیت میں انوسٹمنٹ فراڈس، ڈیجیٹل فراڈ(دھوکہ) اریسٹ، جبری وصولی دھوکہ دہی، او ٹی پی اور انشورنس دھوکہ دہی شامل ہے۔ ان کیسوں میں ان افراد نے جملہ6 کروڑ، 94 لاکھ9 ہزار اور 661 روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی ہے۔