حیدرآباد

حیدرآباد: درگم چیرو میں خاتون کی خودکشی

پولیس کے مطابق 27 سالہ بی سشما، جو ایسٹ ماریڈپلی کی رہنے والی ہے نے بدھ کی رات ہائ ٹیک سٹی میں واقع اپنے دفتر گئی تاہم، وہ رات تک واپس نہیں آئیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے درگم چیرو میں خاتون نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم میں ایک روزہ قومی سمپوزیم کے برُشر کی رسم اجرائی انجام پائی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
ہندوستان میں پہلی بار فیملی میڈیئیشن کی تربیت، پورے ملک سے 32 سوشل ورکرز کو خاندانی تنازعات سلجھانے کی تربیت
اردو زبان کے عالمی  فروغ کے لیے چارمینار ایجوکیشنل ٹرسٹ‌ اور سبودھی  سری لنکا کے درمیان  انڈوسری لنکن ادبی معاہدہ
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء حیدرآباد میں طبی کیمپ کا انعقاد

پولیس کے مطابق 27 سالہ بی سشما، جو ایسٹ ماریڈپلی کی رہنے والی ہے نے بدھ کی رات ہائ ٹیک سٹی میں واقع اپنے دفتر گئی تاہم، وہ رات تک واپس نہیں آئیں۔

والدین نے دفتر سے معلومات حاصل کیں تو معلوم ہوا کہ وہ رات 10:30 بجے دفتر سے روانہ ہو چکی تھی۔ رشتہ داروں اور دوستوں سے پتہ لگانے کے بعد والدین نے جمعرات کو مادھا پور پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے خاتون کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔


مادھا پور انسپکٹر ڈی کرشنا موہن نے بتایا: "صبح 7 بجے کے قریب ایک خاتون کی لاش جھیل میں تیرتی ہوئی ملی۔ ماہر تیراکوں کی مدد سے لاش کو باہر نکالا گیا۔ شناخت بی سشما کے طور پر ہوئی ہے۔ ہمیں شبہ ہے کہ انہوں نے جھیل میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔”


پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آخر خاتون کو یہ انتہائی قدم اٹھانے پر کیا مجبور کیا۔