آندھراپردیش
اےپی میں 18فیٹ کے ناگ سانپ کو پکڑا گیا
آندھراپردیش کے ضلع منیم میں ایک 18فیٹ کے ناگ سانپ کو پکڑاگیا۔ضلع کے سیتم پیٹ میں ایک نجی نرسری میں اس سانپ کو پرانے سامان کی جگہ دیکھ کر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع منیم میں ایک 18فیٹ کے ناگ سانپ کو پکڑاگیا۔ضلع کے سیتم پیٹ میں ایک نجی نرسری میں اس سانپ کو پرانے سامان کی جگہ دیکھ کر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے
جنہوں نے فوری طورپر اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی۔بعد ازاں محکمہ جنگلات کے سانپ پکڑنے میں ماہر شخص نے اس سانپ کو کامیابی سے پکڑتے ہوئے اسے جنگلاتی علاقہ میں محفوظ طورپرچھوڑدیا
جس پرمقامی افراد نے راحت کی سانس لی اور محکمہ جنگلات کی بروقت کارروائی کی ستائش کی۔